ڈی آئی خان کلاچی میں سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آپریشن میں سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ باردوی مواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔
ڈی آئی خان کلاچی میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد جہنم واصل








