بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

40 بندے توڑناکوئی آسان کام ہے؟راناثنااللہ کاپنجاب میں پی ٹی آئی کے مبینہ فاروڈبلاک پرردعمل

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہےکہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ اسے ملیامیٹ کردیں گے، شیرافضل مروت کے بیان سے اب کچھ نہ کچھ ضرور ہوجائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے خلاف جو بھی اقدامات ہوئے  ان کا انہیں فائدہ ہواہے، پنجاب میں کسی نے ممبرزنہیں توڑ ہیں ،چالیس بندے توڑناکوئی آسان کام ہے؟ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ اسے ملیامیٹ کردیں گے، شیرافضل مروت کے بیان سے اب کچھ نہ کچھ ضرور ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ   اگردوسینیٹ کی سیٹوں کی پی ٹی آئی نے آفرقبول نہیں کی تو حماقت کی ،پنجاب میں وہ کام نہیں ہوسکتاجوکے پی اور بلوچستان میں ہوجاتاہے۔ایک سوال پر راناثنااللہ نے کہاکہ اتحادی حکومت میں میں سارے دباو میںچلتے ہیں ، اسحق ڈارکووزیرخزانہ نہ بنانے کا فیصلہ کسی کے مطالبے پر نہیں ہوا، آئی ایم ایف کے معاملے پر اسحاق ڈار کے موقف کے ساتھ ہوں،اس دفعہ آئی ایم ایف نے دو دن مذاکرات کئے ،تیسرے دن معاہدہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسانہیں ہوسکتا کہ نوازشریف کچھ چاہتے ہوں اور شہازشریف ایسانہ چاہیں، کچھ ایسے بھی پہلو ہیں جن پر بات نہیں کرنا ہے ، حکومت کے شروع کے دو سال صحیح نکل گئے تو اگلے تین سال بھی صحیح نکل جائیں گے۔پیپلزپارٹی کا وہی رویہ رہے گاجو چیئرمین ارساکے معاملے پر تھا۔