بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قراردادکی منظوری کاخیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قراردادکی منظوری کاخیرمقدم کیاہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قراردا دکی منظوری خوش آئند ہے جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس قرارداد پر فوری عمل درآمد پر زور دیتے ہیں۔