بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ایم پی اے ملک وحید کے ناروا سلوک کا شکار پولیس اہلکارسے ملاقات،معذرت کی

 لاہور(ممتازنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جی ٹی روڈ پر لیگی ایم پی اے ملک وحید کی گاڑی کو روکنے پر ناروا سلوک کا سامناکرنے والے پولیس اہلکارکوایوان وزیراعلیٰ بلاکر اس کی تعریف اور معذرت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پولیس سب انسپکٹر یاسر سے واقعہ کی تفصیل پوچھی اور کہاکہ انہوں نے ویڈیودیکھی ہے اور اس واقعہ پروہ شرمندہ ہیں۔انہوں نے پولیس اہلکار سے کہاکہ دوران ڈیوٹی کبھی کسی سے معافی نہیں مانگنی،آپ نے اپنی ذمہ داری نبھائی ۔انہوں نے کہاکہ چاہے ایم این او،ایم پی اویا چیف منسٹرہو،قانون سے بڑا کوئی نہیں،ایم پی او کو شوکاز نوٹس دیا ہے۔واضح رہے کہ سب انسپکٹر یاسر نے ایم پی اے ملک وحید کی کالے شیشے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے لئے روکا تو ایم پی اے ملک وحید نے کارکنوں کو طلب کر لیا اور پولیس پر چڑھائی کردی تھی ۔ایم پی اے نے سب انسپکٹرکو وارننگ دی کہ مجھے روکنے پر معذرت کرو۔ کارکنوں کے اکٹھے ہونے پر سب انسپکٹر اور اہلکاروں نے ایم پی اے سے معذرت کرلی تاہم سب انسپکٹر یاسر نصیب کا تبادلہ کرکے انہیں تھانے سے پولیس لائنز جوڈیشل ونگ بھجوا دیا گیا۔