بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر ، یتیموں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،صدرمملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی تعاون تنظیم کے یوم یتامی کے موقع پر بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، ایوانِ صدر میں افطار ڈنر میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے صوبائی حکومتوں پر یتیم بچوں کی پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات لینے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت کے كار ِخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، صدر مملکت نے کہاکہ پھول جیسے بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں سے ملاقات بھی کی ۔
تقریب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ائیر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آرفن کیئر فورم یتیم بچوں کی بہترین پرورش اور نگہداشت کیلئے کام کر رہا ہے ،صحت مند معاشرے کمزور طبقات بالخصوص یتیم بچوں کی نشوونما اور تعلیم و تربیت کا خیال رکھتے ہیں ، انہوں نے کہاملک میں 46 لاکھ کے قریب یتیم بچے ہیں، چیئرمین آرفن کیئرایوانِ صدر میں بچوں کو مدعو کرنے سے انکے اعتماد میں اضافہ ہوگا، حوصلہ افزائی ہوگی