بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ہمیں بڑے مشکل فیصلے کرناہوں گے،وزیرخزانہ

اسلام آباد:وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہےکہ  ہمیں بڑے مشکل فیصلے کرناہوں گے، ایف بی آر کی اصلاحات اور ٹیکس چوری پر قاباپانا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ نئے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ تفصیلی بات چیت واشنگٹن میں ہوگا 15 اپریل کو ہماراوفد واشنگٹن پہنچ جائے گا جون کے آخر تک سٹاف لیول معاہدے پر پہنچ جائیں گے ۔انہوں ںے کہاکہ سٹرکچرل ریفارمز سے معیشت بہتر ہوگی، ایف بی آر کی اصلاحات اور ٹیکس چوری پر قاباپانا ہے۔ہمیں ریونیو بڑھانا اور اخراجات  کو کم کرنا ہے ،سالانہ تین ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری ہورہی ہے،صحیح عملدرآمدنہ ہونے سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متاثر ہوا ۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آرکی ڈیجیٹالائزیشن کے لیے کنسلٹنٹ اپریل کے آخرتک مقررہوگا ۔ایک سوال پر وزیرخزانہ نے کہاکہ رواں سال شرح سود میں کمی ہوتے دیکھیں گے۔