اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں حکمرانی خاور مانیکا کا خاندان کررہا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا۔
انہوں نے کہا کہ اس کام میں خاور مانیکا اور بیٹوں سمیت سارا گینگ ملوث تھا، کوئی ایسا ڈپٹی کمشنر، کمشنر یا چیف سیکرٹری نہیں جس کا ٹرانسفر پیسے کے بغیر ہوا ہو۔
عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں چیف انجینئر تک پیسے لے کر لگائے گئے، دل خون کے آنسو روتا ہے کہ اُس حکومت کا حصہ کیوں رہا۔
پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا، عون چوہدری








