بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واشنگٹن  میں  پاکستانی سفیر مسعود خان کا ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ

واشنگٹن  :امریکہ میں   پاکستانی سفیر مسعود خان نے  ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے فیڈرل مجسٹریٹ جج ضیاء فاروقی کا سفیر پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ضیاء فاروقی ڈسٹرکٹ کورٹ کے پہلے پاکستانی نژاد جج ہیں وہ 2020 سے فیڈرل مجسٹریٹ جج کے عہدے کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں مجسٹریٹ جج ضیاء فاروقی مسلم امریکن پبلک سروس کے بورڈ آف ایڈوائزرز کے رکن بھی ہیںعلاوہ ازیں وہ امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے جارج ٹاؤن لاء سکول کے بورڈ آف ایڈوائزرز کے بھی رکن ہیں۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے پاکستانی مسلمان رکن ہیں۔ سفیر پاکستان اور مجسٹریٹ جج ضیاء فاروقی نے امریکی عدلیہ سمیت مختلف اداروں میں پاکستان نژاد امریکی شہریوں کی خدمات پر گفتگوکی ،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات خصوصاً اعلیٰ تعلیم اور طلباء کے تبادلوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سفیرنے کہاکہ پا کستانی نژاد امریکی شہریوں کا مختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سر انجام دینا پاکستان کے لئے قابل فخر ہے،انہوں نے کہاپاکستان امریکی شہری دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے ضمن میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فیڈرل جج ضیا ء فاروقی کو دورہ پاکستان کی دعوت جو انہوں نے قبول کی۔ بعد ازاں سفیر پاکستان نے کچھ وقت کمرہ عدالت میں بھی گزارہ اور ایک اہم مقدمے میں عدالتی کاروائی کا مشاہدہ کیا۔