بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کرینگے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں اٹارنی جنرل اور وزیر قانون بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر گفتگو ہوگی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کی تصدیق کر دی۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے آج وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملے تھے۔