بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف سے کہا آپ کو’نیا لاڈلا‘ سمجھتا ہوں، فضل الرحمان

 

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کو نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے ملاقات میں بتادیا ہے کہ وہ اُنہیں نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یہ حکومت ڈلیور کرسکے گی، چیلنجز بہت زیادہ ہیں، جن کا یہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہاکہ ہمارا الزام واضح ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی،  ہماری تحریک ان کے خلاف ہے جنہوں نے مرضی کے نتائج لینے کی کوشش کی  ،عوام سڑکوں پرآئیں گے تو حکومت خودبخود گرجائے گی، ان اداروں کے خلاف جارہے ہیں جنہوں نے الیکشن کو کھیل بنارکھاہے۔جرم کوئی اور کرتاہے ،سیاست دان اپنے سرذمہ داری لے لیتے ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مجھ سے رابطہ نہیں ہے۔