کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
اس اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ادھر نیپرا نے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ دے دیا فیصلہ کے مطابق بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت ایک روپیہ 68پیسے فی یو نٹ کمی ہو گی اس فیصلے کا اطلاق اپریل ، مئی اور جون کے بلوں پر ہو گا








