اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیراز کے ساتھ اسکے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے۔ اس موقع وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی۔
ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ بھی کی۔
شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں ننھے شیزار کی معصوم گفتگو پر شہباز شریف سمیت ہال میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔
شیراز نے بتایا کہ مجھے وزیر اعظم سے ملکر بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا وعدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے سیاچن سے تعلق رکھنے والے کمسن وی لاگر 6 سالہ شیراز کی ویڈیوز چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔
محمد شیراز پاکستان کا سب سے کم عمر ویلاگر ہے جو اپنی ویڈیوز میں اپنے روز مرہ کے معمولات اور گاؤں کے حالات زندگی دکھاتا ہے۔
ننھے وی لاگر محمد شیراز کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات








