اسلام آباد(ممتازنیوز) چیف انجینئر سوئی ناردرن گیس معصم ابرار خاں کی ہدائت پر یو ایف جی کنٹرول ٹیم کے شعبہ ٹاسک فورس نے گیس چوری کے خلاف آپریشن میں تیزکردیا، ٹاسک فورس نے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 36 براہِ راست بائی پاس گیس کنکشن منقطع کر کے محکمہ کو بڑے مالی خسارے سے بچا لیا۔ آ پریشن کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں 42 غیر قانونی میٹر اور بھاری تعداد میں کمپریسرز بھی قبضہ میں لے لیے گئے۔ ٹاسک فورس نے غیر قانونی طور پر دوسری جگہ منتقل کیے جا نے والے میٹر وں کی بڑی تعداد بھی ضبط کر لی۔ ملوث افراد کے خلاف سوئی ناردرن گیس کیطرف ضابطہ کے تحت قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان سوئی ناردرن گیس اسلام آباد کے مطابق آپریشن آخری غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے تک جاری رہے گا۔








