اسلام آباد(نیوزڈیسک) راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئیسکو ریجن میں 80 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ اور فالٹز رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ فیڈرز میں آئی ٹین ٹو بری امام، کھنہ ڈاک جی ٹین تھری، ایچ ایٹ لوہی بھیر شاہدرہ اسکیم 2 ، ایف ٹین تھری، پشاور موڑ، ریس کورس، مسلم آباد، فتح جھنگ اور حسن ابدال شامل ہیں۔اس کے علاوہ جھنگی، ریڈیو پاکستان، سید پور فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
صادق آباد، شمس کالونی، مصرالش، محمدی چوک، ڈھوک سیداں کشمیر روڈ، چکری، نیو کلیام، چونترہ، نیو روات اور کلرسیداں فیڈرز پر بھی فالٹ اور ٹرپنگ رپورٹ ہوئے۔
آئیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ٹیمیں الرٹ بارش روکتے ہی بجلی بحالی کی کاروائیاں شروع کر دی جائیں گئے۔
آئیسکو چیف اور آپریشن ڈائریکٹر کنٹرول روم سے بجلی بحالی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
صارفین بجلی کی تاروں کھمبوں ٹرانسفارمرز اور دیگر تنصیبات سے دور رہیںشکایات کا اندراج متعلقہ کمپلینٹ آفس یا ہلپ لائن نمبر 118 ہر کریں
اسلام آباد اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش، بجلی کا نظام درہم برہم








