بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کپتانی سے ہٹائے جانےپر شاہین آفریدی کاردعمل آگیا

پاکستان ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد اپنا ردعمل دے دیا۔
سابق کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ہم سب ایک ہیں، ہمارا مقصد ایک ہے اورپاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانےمیں مدد کرنا ہی ہماری اولین ترجیج ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔ میں ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھوں گا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں۔میں بابر کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کے لیے احترام موجود ہے۔ میدان کے اندر اور باہر بابر اعظم کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔
دوسری جانب بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر کہا ہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات تھی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہین ابھی جوان ہیں اور ایک کھلاڑی اور لیڈر کے طور پر ہر روز بہتر ہو رہے ہیں،بحیثیت کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی ہے۔
میں آگے بڑھتے ہوئے اہم فیصلوں کے لیے شاہین سے مشورہ کرتا رہوں گا، ہمیں کھیل کے بارے میں ان کی اسٹریٹجک سمجھ سے فائدہ اٹھانا چاہیے،ہمارا مشترکہ مقصد اس ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔