اسلام آباد (ویب ڈیسک)اہم امور اور پالیسی بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے موقف میں تضاد،مقبولیت میں سبقت کی خواہش، سیاسی رقابت سے تنظیمی سطح پر پیچیدگیوں میں اضافہ ،شیر افضل مروت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم اتارنے کیلئے اپنے قبیلے کے سیکڑوں نوجوانوں کو تربیت دی ہے،بدلتے حالات کے ساتھپاکستان تحریک انصاف کیلئے داخلی سطح پر بھی تنظیمی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا اندازہ مختلف رہنماؤں کی جانب سے بیانات میں تضاد، مقبولیت میں سبقت کی خواہش اور سیاسی رقابت کی بڑھتی ہوئی پیچیدگیاں ہیں۔ جو بندہ جیل میں خان سے ملاقات کرکے آتا ہے وہ خود کو لیڈر سمجھنے لگتا ہے۔
ٹی وی ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پر بیانات اس امر کی غمازی کرتے ہیں کہ اہم ایشوز پر جسے پالیسی بیان بھی کہا جاسکتا ہے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں تضادات کے علاوہ جس طرح ایک دوسرے کی سیاسی حیثیت کی نفی کی جاتی ہے اسے ایک الارمنگ صورتحال کہا جاسکتا ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے مخالفین کیخلاف باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا کا فورم استعمال کرنے اور ان کیخلاف ’’آن لائن‘‘ جنگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں نے مخالفین کی طرف سے شروع کی گئی بدترین قسم کی میڈیا مہم کو برداشت کیا ہے، مجھے گالم گلوچ بریگیڈز کا بھی سامنا ہے اور وہ اب بھی جاری ہیں۔








