بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ججزکے خط کامعاملہ عدالت میں زیر سماعت ،ایسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،عطاتارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑنے کہاہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ کے ججزکے خط کامعاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت میں زیرسماعت کسی معاملے کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،ایسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط کو زیر بحث لانے کیلئے سنی اتحاد کونسل کی تحریک التواءپر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ چیف جسٹس نے معاملہ کا از خود نوٹس لے لیا ہے، یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر ایک بنچ بھی تشکیل دے دیا ہے،  ایسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، عدالت میں زیر سماعت کسی معاملے کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔