اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ کے ججز کے خط پر سو موٹو نوٹس کی وجہ سے سرپرائز نہیں ہوا،میں نے جسٹس (ر) تصدیق حسین جیلانی سے دوباررابطہ ککاوہ آمادہ تھے،سڑک اور بڑھک کی سیاست کی وجہ سے یہ معاملہ ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ جسٹس تصدق جیلانی کا خط سوموٹو نوٹس سے ایک گھنٹہ پہلے وزیراعظم ہاوس کو مل گیاتھا ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس کے بعد کہا تھاکہ کمیشن کے لئے یہ دو، تین نام ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ پہلے نام پر ہی غورکرلیتے ہیں، میں نے تصدق جیلانی سے دوباررابطہ کیاوہ آمادہ تھے ،ہم نے کمیشن کے ٹی اوآرزبھی ان سے شیئرکرلئے تھے ،سڑک اور بڑھک کی سیاست کی وجہ سے یہ معاملہ ہوا،وکلاتنظیموں نے جیلانی کمیشن کاخیرمقدم کیاتھا۔ وزیرقانون نے کہاکہ چیف جسٹس سے جو کمٹمنٹ ہوئی حکومت نے اسے نبھایا، ماحول میں جوتناؤہے اس میں چیف جسٹس نے نوٹس لے کر درست فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 184 تین کے تحت حقائق کی انکوائری نہیں ہوسکتی،ججز کا معاملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے ذاتی خیال کے مطابق خط کے معاملے پرفل کورٹ کی ضرورت نہیں تھی۔
ججزکے خط پر ازخودنوٹس چیف جسٹس کا درست فیصلہ،فل کورٹ کی ضرورت نہیں تھی،وزیرقانون








