سینیٹ الیکشن پر سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہے، جس میں قانونی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔
پشاور میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈہ پور کر رہے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، عاقب اللہ، مشتاق غنی، ڈاکٹر امجد اور دیگر ارکان پارلیمانی اجلاس میں شریک ہیں۔
صوبائی وزیر فضل شکور، فیصل جاوید اور سینیٹ امیدوار عرفان سلیم بھی اجلاس میں موجود ہیں۔








