اسلام آباد:پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادارکان قومی اسمبلی کودوبارہ آزادقراردے دیاگیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیارکرنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادارکان کو آزاد قراردیاہے،سپیکرقومی اسمبلی نے قائدحزب اختلاف کے لئے لیگل برانچ سے دستاویزات طلب کیں، اسمبلی سیکرٹریٹ نے سنی اتحادکونسل میں شامل ہونے والے ارکان کو آزاد ڈکلیئرقراردیا،اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اسمبلی میں نشست بھی نہیں رکھتی اس لئے آزاد ارکان کواس میں ضم نہیں کیاجاسکتاہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادارکان قومی اسمبلی کودوبارہ آزادڈکلیئر








