اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سےعصمت کا پردہ چاک کیے جانے بعد سے ہی عامر لیاقت پر مصائب حملہ آور ہیں، جن سے بچنے کے لیے وہ صفائی میں ایک کے بعد ایک ویڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں۔
ان کی ایک اور ویڈیو اب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اب تک پاکستان نہ چھوڑنے کی وجہ بیان کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے دانیہ کو بھی ایک آفر کر ڈالی۔
ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنا گھر، گاڑی بیچ رہا ہوں اور اپنی تیسری اہلیہ کو ایک آفر بھی کررہا ہوں۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لیے بینک بیلنس چھوڑ کر جانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔
اپنی تیسری اہلیہ دانیہ کو آفر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ واپس آتی ہے تو نہیں جاتا لیکن میں اب پاکستان سے جارہا ہوں، آپ لوگوں سے اتنی درخواست ہے آپ مجھے چاہتے ہوں یا نہیں، آپ کی محبت کہ دو دن تک ملک میں یہ ٹرینڈ ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ چلتا رہا، مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں۔ اس لئے جارہے ہیں کیونکہ ان کا دل بہت دکھا ہے۔
عامر لیاقت ابھی تک پاکستان چھوڑ کر کیوں نہیں گئے؟ اہم وجہ سامنے آگئی








