بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان فضلے سے توانائی پیدا کر کے توانائی کے بحران کو کم کر سکتا ہے: مقررین

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان فضلے سے توانائی پیدا کر کے اپنے توانائی کے بحران کو کم کر سکتا ہے۔ ملک کے مضافاتی اور شہری علاقوں میں کچرے کا انتظام مشکل ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے مضبوط بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے کیونکہ مضبوط بلدیاتی نظام ہی کچرے کے انتظام کو بہتر بنا سکتا ہے۔ملک کے دیگر حصوںکی نسبت اسلام آباد بہتر ہے لیکن یہاں بھی صرف 60 سے 70 فیصد کچرے کو ٹھکانے لگایاجارہا ہے جبکہ 24 فیصد کچرا کھلے عام چھوڑ دیا جاتا ہے۔ گلیوں اور کھلی جگہوں پر پلاسٹک جلانے اور دیگر موادکا خطرناک اخراج صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں”اسلام آباد میں کھلے عام فضلہ جلانے کا خاتمہ: پائیدار شہری فضلے کا انتظام“کے موضوع پرمکالمے میں کیاجس کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف اربنزم نے ایس ڈی پی آئی کے اشتراک سے کیا تھا۔اپنے افتتاحی کلمات میں ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک میں فضلہ سے توانائی کے منصوبوں کی بے شمار مثالیں موجود ہیں جو ٹھوس فضلے کو وسائل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے آئی او یو کے سینئر پروگرام فیلو ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ ملک میں سالانہ 3 سے 5 فیصد شرح نمو کے ساتھ تقریبا 50 ملین میٹرک ٹن کچرا پیدا ہونے کے باوجود ٹھوس فضلے کو وسائل کے طور پر نہیں لیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں خطرناک اثرات کے بارے میں جاننے کے باوجود کچرا جلادیاجاتا ہے جبکہ24 فیصد کچرا کھلے عام چھوڑ دیا جاتا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی سیدہ شازیہ عدیل کا کہنا ہے کہ کچرا جلانے کے نتیجے پھیلنے ولادھواں اور جراثیم سنگین بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ برطانیہ کی رائل اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ڈاکٹر منصور علی نے کہا کچرے کے انتظام کے حوالے سے سیاست دانوں کی پالیسی اور رویوں میں تبدیلی آئی ہے جو بہت اہم ہے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مضافاتی آگ ایک اور مسئلہ ہے جو دارالحکومت کے آس پاس اور راولپنڈی میں بہت پریشان کن ہے۔ . انہوں نے مزید کہا کہہمیں سیکھنے اور منصوبے کے تعاون سے آگے بڑھ کر باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کی سربراہ ڈاکٹر عابدہ شریف نے کہا کہ فضلے کے انتظام کے بارے میں کمیونٹی کی معلومات کی سطح کم ہے جسے آگاہی اور تعلیم کے ذریعے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ گھریلو سطح پر خواتین کو کچرا جلانے کی شرح بہت کم ہے جبکہ سب سے بڑا مسئلہ کھلے ڈمپنگ مقامات پر ہے جہاں کمیونٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار آگ لگانے میں ملوث ہیں۔ڈاکٹر عابدہ نے معاشرے کے اہم طبقوں خاص طور پر نوجوانوں کی تربیت کی تجویز دی۔قائد اعظم یونیورسٹی کی طالبہ اقصیٰ ارشد نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کیمپس میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے قریب پودوں اور پتوں کو کاٹ کر جلا دیا جاتا ہے یا قریبی ندی نالوں میں پھینک دیا جاتا ہے جس سے سنگین آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہمیں نے اس فضلے کو ایکو آرگینک کھاد میں جمع کرنے اور کھاد بنانے کا ارادہ کیا تھا۔ آئی او یو نے مجھے اسے ایک مناسب کاروباری آئیڈیا میں تشکیل دینے میں مدد کی۔رائل انجینئرنگ اکیڈمی کے چارلی فین نے انتہائی سماجی اہمیت کے ایک اہم موضوع پر مکالمے کے انعقاد پرآئی او یو اور ایس ڈی پی آئی کی کوششوں کوسراہا۔پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیغم عباس نے کہا کہ کھلے عام کچرا جلانے کی وجہ سے متاثر ہونے والے سینیٹری ورکرز کو متاثر کرنے والی ماحولیاتی آلودگی پر ایک خصوصی مطالعہ ضروری ہے کیونکہ وہ براہ راست اس سے متاثر ہوتے ہیں۔