اسلام آباد(شیراز حسین) ممتاز سٹی کے شاہکارمنصوبے ’ آئیکون ایٹ ‘‘کی سافٹ لانچنگ، بلڈنگ پر 80 فٹ طویل سکرین نصب ، سی ای او ممتاز کنسٹرکشن کمپنی عمیر بٹ نے کہاہےکہ یہ منصوبہ امریکی شہر نیویارک کے طرزتعمیر کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔
ممتاز سٹی میں بلڈرز اور پراپرٹی ڈیلرز کیلئے خصوصی افطار ڈنر کے اہتمام کے موقع پر’’ روزنامہ ممتاز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمیر بٹ نے کہا کہ بانی ممتاز سٹی مرحوم عبداللہ بٹ بہت آگے کی سوچ رکھنے والی شخصیت تھے، ہماری بھی کوشش ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلیں ، ہماری کوشش ہے کہ کے اپنے پراجیکٹس میں جدت پیدا کریں جو ہمارا طرہ امتیاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم مختلف پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں جن سے لوگوں کو کافی فائدہ پہنچا ہے،‘‘آئیکن ایٹ پروجیکٹ ’’سے متعلق عمیر بٹ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ دیگر منصوبوں سے تین گنا بڑا ہے، اس کو کشمیر ہائی وے سے واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہے ، یہاں پر بڑے بڑے پلاٹس، ہوٹلز بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیکن ایٹ میں بچوں کیلئے کھیلنے کی جگہ موجود ہے، اس میں ٹاپ فلور پر جم اور ہوٹل کو بھی بنایا جارہا ہے ، بلڈنگ پر ہم نے 80 فٹ لمبی سکرین لگائی ہے، یہ منصوبہ امریکہ نیویارک کے طرز پر بنایا جا رہا ہے، اس بلڈنگ میں چار لفٹس لگائی جا رہی ہیں عموماً ایک بلڈنگ میں اتنی لفٹس نہیں ہوتیں ،دروازوں کے لئے چابیوں کی جگہ کارڈز کا استعمال ہوگا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سیلزچوہدری زرغام سلیم نے بتایا کہ عوام کا بھروسہ ہے توہم اس مقام تک پہنچے ہیں اور ہم آج ایک نئی پروجیکٹ کے طرف جا رہے ہیں، اس میں یہ خوبی ہوگی کہ پلاٹ یا دکان دینے کے بعد یہ نہیں ہوگا کہ ہمارا اور کسٹمر کا معاملہ ختم ہوگیا بلکہ جب بھی ان کے پاس کوئی کام آئے گا تو وہ ممتاز کنسٹریکشن کمپنی کرے گی ۔

ہیڈ آف سیلز رضوان علی کاظمی نے کہا کہ ممتاز سٹی کو نئی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے اور دنیا اس کی مثالیں دے گی۔








