سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے پر سابق چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ خطوط کی ٹائمنگ اہم ہے، ہوسکتا ہے کوئی ملک دشمن صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا پاشا نے کہا کہ جب سپریم کورٹ آف پاکستان 184/3 کی کاگنیزنز (شنوائی/سماعت) لینے کا آرڈر کیا تو اس کے بعد یہ خطوط ملنے شروع ہوئے’۔
انہوں نے کہا کہ یہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ یا تو ایسی بھی اٹیمپٹ ہوسکتی ہے کہ کسی ایڈونچر کرنے والے نے یہ کام کیا ہو، صرف اس لیے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو مزید آمنے سامنے لایا جائے یا شکوک شبہات بڑھائے جائیں، یا پھر کوئی ایسا ملک دشمن جو اس نازک صورت حال سے فائدہ اٹھانا ہے۔
حسن رضا پاشا نے کہا کہ ان عناصر کو بھی ضرور دیکھنا چاہئیے اور جو اس معاملے میں انکوائری کر رہے ہیں ان کو یہ سارے پیرامیٹرز دیکھنے پڑیں گے۔








