اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کر دیا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دینے کی درخواست نمٹا دی۔
ڈاکٹروں کے مشورے کے باوجود پرویز الٰہی کی پمز سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
جیل حکام نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو گزشتہ روز دوبارہ پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، عدالت نے جیل حکام کے بیان پر پمز سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ پرویز الٰہی کو دوبارہ پمز اسپتال منتقل کرنے کے احکامات دیے جائیں۔
چودھری پرویز الٰہی کو دوبارہ پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا








