بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 کمسن بچے، ایک خاتون اور 3 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چک نمبر 268 گ ب موٹے والا کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سے 9 سال کی عمر کے 4 بچے، تقریباً 30 سالہ خاتون اور 30 سے 40 سال کی عمر کے 3 مرد شامل ہیں۔

حادثے میں 45 سالہ خاتون اور 5 سے 6 سال کی عمر کے 2 بچے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی چین کو مبارکباد، پاکستانی خلا باز کے تاریخی خلائی مشن پر اظہارِ تشکر

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔