بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چودھری کو عید قبل عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کو عید سے قبل بڑا ریلیف مل گیا، ہائی کورٹ نے ان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
فواد چودھری کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے 21 روز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔