ملتان (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ،طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں کلرک اور طالب علم کو گرفتار کر لیا ،کاروائی اسٹنٹ سب انسپکٹر ذیشان خان کی سربراہی میں کی گئی،تفصیلات کے مطابق ا یف آئی اے کو بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سےبلیک میل کیے جانے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں
جس پرایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئےشعبہ سائیکالوجی کے کلرک منور وینس اور شعبہ بیالوجی کے طالب علم ابو بکر کو گرفتار کر لیا ،دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں،ملزمان طالبات کو پاس کرانے اور فیسوں میں رعائیت کا جھانسہ دے کر جنسی ہراساں کرتے اور پھر ویڈیوز بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے،

انچارج سائبر کرائم ونگ شعیب ہارون کاکہناتھاکہ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے،تحقیقات کے دوران گروہ کا انکشاف بھی ہوا جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے








