بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجہ ریاض قائد حزب اختلاف بننے میں کامیاب،اسپیکرقومی اسمبلی نےمنظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے17 ناراض ارکان کی حمایت سے فیصل آباد سے رکن اسمبلی راجہ ریاض قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف بننے میں کامیاب ،قائد حزب اختلاف کے لیے اس سے پہلے ناراض ارکان میں سے نورعالم،جی ڈی اے سے سابق اسپیکرفہمیدہ مرزااورق لیگ کے زین الٰہی کے نام سامنےآرہے تھے

جمعہ کوپی ٹی آئی کے 17ناراض ارکان جنہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے فیصلہ کے برعکس اپنی اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ نہیں دیاتھا،تحریری طور پراسمبلی سیکرٹریٹ کوراجہ ریاض کی بطور اپوزیشن نامزدگی کے لیے اپنی حمایت سے آگاہ کیا،جس پراسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی،

قومی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن بینچوں پرپی ٹی آئی کے 22ارکان کودیگر چھوٹے گروپوں کے مقابلے میں اکثریت حاصل ہے جس کی وجہ سے راجہ ریاض 17ارکان کی حمایت سے اپوزیشن لیڈربننے میں کامیاب ہوگئے ،راجہ ریاض پی ٹی آئی میں آنے سےپہلے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرفیصل آبادمتعددمرتبہ ر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے رہے اور وہ پنجاب کے سینئروزیربھی رہے تاہم وہ پہلی بار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔