بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او کے مطابق مندوکئی میں بچے والی بال کا ٹورنامنٹ دیکھنے جا رہے تھےکہ ایک بچےکا پاؤں لینڈ مائن سے ٹکرا گیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق زخمی بچےکو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا  ۔