بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہاولنگرواقعہ :پاک فوج کاردعمل سامنے آگیا

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بہاولنگرواقعہ پرردعمل سامنے آگیا،آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بہاولنگر میں حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،معاملے کو فوج اور پولیس کے حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کیاگیا،تاہم معاملہ ہونے کے باوجود مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈامہم شروع کی ، مذموم مقاصد کے لئے ریاستی اداروں ار سرکاری محکموںمیں تقسیم پیداکرنے کی کوشش کی گئی،آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی ، قوانین کی خلاف ورزی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے انکوائری ہو گی ،اختیارات کے ناجائز استعمال کی زمہ داری کا تعین کرنے کے لئے انکوائری ہوگی۔