راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوریہ ترکی کے قومی دفاع کے وزیر جنرل ہولوسی آکار (ریٹائرڈ) نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا ،ہفتہ کوہونیوالی اس ملاقات میںمعزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کے مکمل کھیل کے عزم کا اعادہ کیا۔









