تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 48.1 اوور میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
لیڈز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اذان اویس اور امام الحق نےکیا لیکن اذان اویس اننگز کی پہلی ہی گیند پر رابنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ 6 کے مجموعے پر شان مسعود کو بھی رابنسن نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔
ان کے بعد امام الحق اور عبداللہ شفیق نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم دونوں بالترتیب 42 اور 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ان کے علاوہ کوئی اور پاکستانی بلے باز انگلش بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔ سلمان علی آغا21 نے، خرم شہزاد نے 14اور محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔
انگلینڈکی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی فائنل الیون میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انجری کے باعث سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ثالثی نے دنیا کو امن کی جانب بڑھنے کا راستہ دیا: کینیڈین سٹیٹ سیکرٹری
انگلینڈکی ٹیم میں کپتان جوروٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی اسمتھ،گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔









