بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلم کی تشہیر کے دوران زبان پھسل گئی، رنبیر کپور نے معذرت کر لی

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور(Ranbir Kapoor) کو اپنی آنے والی فلم ’رامائن‘ کی تشہیر کے دوران دسہرہ کے پیغام میں غلطی کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد اداکار نے معذرت کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے 20 اکتوبر کو کولکتہ میں دسہرہ کی تقریب میں فلم کی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے برائی پر اچھائی کی فتح کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے برائی کتنی ہی طاقت ور کیوں نہ ہو، آخر میں اچھائی اور ایمانداری ہی ختم ہو جاتی ہے۔

رنبیر کپور دراصل یہ کہنا چاہتے تھے کہ آخرکار اچھائی کی برائی پر فتح ہوتی ہے، تاہم زبان پھسلنے کے باعث ان کے الفاظ کا مفہوم بالکل الٹ ہو گیا۔

ان کی تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:واہگہ بارڈر پر ’اڑتا تیر‘ کی پروموشن: پاکستانیوں کا آیوشمان اور سارہ کو انوکھا جواب وائرل

بعد ازاں چنئی میں فلم کے گیت کی تقریب کے دوران رنبیر کپور نے اس واقعے پر معذرت کر لی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دسہرہ کی تقریب میں پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگنا چاہتا ہوں، کیونکہ میری زبان پھسل گئی تھی۔

اداکار نے اپنی کیفیت بیان کرنے کے لیے فلم ’راک اسٹار‘ کے گیت کے بول بھی دہرائے اور اپنی غلطی پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmfare (@filmfare)


ہدایت کار نتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں رنبیر کپور رام، سائی پلوی سیتا اور یش راون کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ سنی دیول ہنومان کا کردار ادا کریں گے۔

فلم کا پہلا حصہ 5 نومبر کو دیوالی کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ دوسرا حصہ 2027ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔