پاکستان،(Paksitan) انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
اس سیریز میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی بھی نظر آئی اور شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کررہے ہیں۔
راولپنڈی میں آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک ننھے شائق کے ہاتھ میں انوکھا بینر نظر آیا جس پر لکھا تھا ’میں نے یہ سیٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی بہن کا موبائل بیچ دیا ہے‘۔
مزید پڑھیں:رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش
کمنٹیٹر نے ازراہ مذاق کہا کہ ’ضرور سستا فون ہوگا‘۔
“Must have been a cheap phone” 😂 pic.twitter.com/jcq3szomgh
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) October 22, 2026
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جانے ہیں جس کا آخری میچ آج جاری ہے۔
بعد ازاں فائنل سمیت بقیہ چار میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔









