بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے۔

اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

نئے تبادلوں کے مطابق  گریڈ 19 کے سہیل ظفر چٹھہ اور گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کے عہدے سے ہٹائے جانے والے احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

تبادلوں سے متعلق  جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں۔