لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اورحکومتی اتحادکے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ ملاقات میں مفتاح اسماعیل ، اعظم نذیر تارڑ، سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے ۔
وزیراعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال








