بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیرانی میں صنوبز کے درختوں کو لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع شیرانی میں شیر گلی کے قریب صنوبر کے جنگل میں 18مئی کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں ،بلوچستان کا ناگہانی آفات سے نمٹنے کا صوبائی ادارہ(پی ڈی ایم اے)ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے تعاون سے امداد اور آگ بجھانے کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ، فوج اور ایف سی بلوچستان بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں ، ایچ کیو12کو ر پی ڈی ایم اے سے قریبی رابطہ ہے ۔اگرچہ زیادہ تر آگ 10ہزار فٹ بلند چوٹیوں پر لگی ہوئی ہے تاہم گرم موسم اور خشک ہوائوں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ،آگ لگنے کے مقام کے قریب ترین گائوں تقریباً آٹھ سے دس کلو میٹر دور واقع ہے تاہم دور دور گھروں میں مقیم خاندانوں کوایف سی بلوچستان کی طرف سے مانی خاوا میں قائم کردہ میڈیکل ریلیف کیمپ میں منتقل کردیا گیا ،آگ بجھانے کی کارروائی میں ایک ایف سی ونگ ،پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر ،مقامی انتظامیہ اور لیویز کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔ایک ہیلی کاپٹر جبکہ دوسر ے کو آگ بجھانے کے کیمیکل کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیا تھا۔انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اداروں کو بروقت امداد کرنے کی ہدایت کی تھی