لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان کا اجلاس کل (اتوارکو)طلب کرلیا۔ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گیاتھا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا جس کے بعد اپوزیشن کاکہنا ہےکہ حمزہ شہباز اب وزیراعلیٰ نہیں رہے اور اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرکے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
سپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا








