بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے، عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ سے گورنر ہاؤس کراچی میں کراچی پریس کلب کے وفدنے ملاقات کی جس میں صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پروزیراطلاعات نے کہاکہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے، آزاد اور خودمختار میڈیا کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ہاؤسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے، انہوں نے کہاکہ جلد کراچی پریس کلب کا دورہ کر کے صحافیوں سے تفصیلی ملاقات کروں گا، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وفاقی وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی وفاقی وزیر اطلاعات نے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان کو کراچی پریس کلب کے لئے 10 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا