بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوبات وزیراعظم شہبازشریف سےکی آرمی چیف سےبھی کرسکتاہوں،عارف حبیب

اسلام آباد(ممتازنیوز) معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہاہے کہ جوبات وزیراعظم شہبازشریف سےکی آرمی چیف سےبھی کرسکتاہوں،سیاسی جماعتیں کہتی ہیں وہ اکیلےمسائل حل نہیں کرسکتیں،ملکی مسائل پرسیاسی جماعتوں کوآپس میں بات کرنی چاہیے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہاکہ کئی ماہ پہلےتاجربرادری کی آرمی چیف سےملاقات ہوئی تھی،آرمی چیف کوکہاتھاسیاسی عدم استحکام کاملک کونقصان ہورہاہے، ملکی مسائل پر سیاسی جماعتوں میں بات چیت ہونی چاہئے ،سیاست میں دشمنی نہیں ہونی چاہئے معیشت کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے،اسی لئے انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کو عمران خان سے ہاتھ ملانے کا مشورہ دیاہے۔انہوں نے کہاکہ صدرآصف علی زرداری کو اس حوالے سے کوششیں کرنی چاہئیں صدرمملکت کاسابقہ ریکارڈ ہےانہیں مفاہمت کرناآتی ہے،آصف زرداری کومفاہمت کیلئے آگے بڑھنا چاہیے ۔عارف حبیب نے کہاکہ شہبازشریف میں اہلیت ہے انہوں نے بہت سے مسائل حکمت عملی سے حل کئے،گزشتہ سال جون میں آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے معاملے کو انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے کے ایم ڈی سے بات کرکے حل کیا،نوازشریف کے لئے راستے نکالے اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کامیابی سے پہلے بھی اتحاد چلایااور ابھی چلارہے ہیں۔عارف حبیب نے کہاکہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تو نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کا انتقال ہوا اور پھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکو کووڈ ہوااور ان کی ہمشیرہ کی شادی ہوئی تو میں نے عمران خان سےوہ شریف برادران سے رابطہ کرکے تعزیت کریں ،بلاول کو ہمشیرہ کی شادی کی مبارکباد دیں جس پر عمران خان نے کہاکہ میں نے ٹویٹ کردیاہےاس پر میں نے کہاکہ یہ معاملات ٹویٹ سے نہیں ہوتے تو عمران خان نے رابطے سے صاف انکارکرتے ہوئے کہاکہ آپ کا یہ مطالبہ پورانہیں کرسکتا۔