بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’ہم آپ کو ٹریپ کردیں گے‘‘ پریس کانفرنس میں شاہ محمود کو اہم کال، عمران خان نے آگے سے کیا کہا؟ ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس سے قبل وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک اہم فون کال موصول ہوئی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو کال آئی تو عمران خان نے ہنستے ہوئے کہا ’’بند کردو اس کو، یہ سارا ڈسٹرب ہوجائے گا‘‘۔ عمران خان کے منع کرنے کے باوجود شاہ محمود نے وہ کال سنی اور اس کے بعد عمران خان سے کہا ’’آپ کال لو ورنہ ٹریپ کردیں گے آپ کو‘‘۔ اس پر عمران خان نے کہا ’’کردیں‘‘۔ انہوں نے دو بار کہا کردیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کال کرنے والا کون تھا اور کس حوالے سے عمران خان کو ٹریپ کرنے کی “دھمکی” دی گئی ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔