لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نوازشریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھنے لگتا ہے، فتنہ خان اپنا جتھہ لے کر پاکستان پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ 22 کڑوڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے جتھوں اور فتنہ بازوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔ اب اس پاکستان دشمنی کے خلاف ڈٹ جانے کا وقت آ گیا ہے،ڈٹ جانا چاہیے۔









