لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتمادمیں محرک سمیع اللہ خان کے غیر حاضر ہونے پر (ن) لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری سوشل میڈیا پر غدار قرار دینے پر پھٹ پڑیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہت افسوس ہے، یہی سننا باقی رہ گیا تھا۔

بہت افسوس ہے ،یہی سننا باقی رہ گیا تھا حکومت میں آنے کے بعد،پارٹی نے جب ہاؤس میں جانے کو کہا ہم گئے،یہ کہیوں ہوا میں نے بھی یہ سوال آج پارٹی سے پوچھے،لگتا ہے ساڑھے نو سال ضائع ہی کر دئے،جو یہ فیصلے کر رہے تھے ان سے پوچھیں،دل ٹوٹ گیا آج،پرویز الہی کے 4 سال انہی دو غداروں نے بھگتے https://t.co/knYnmPexO3
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) May 22, 2022
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد پارٹی نے جب ہاؤس میں جانے کو کہا ہم گئے، یہ کیوں ہوا میں نے بھی یہ سوال آج پارٹی سے پوچھے، لگتاہے ساڑھے 9 سال ضائع ہی کردیے، پرویز الٰہی کے چار سال ان ہی دو غداروں نے بھگتے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دیگربھی محرک تھے، ان سب کو بھی غدار ڈکلیئرکرناہے یا یہ تمغہ صرف ہم دونوں کے لیے ہے۔








