بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کے ایک اور منحرف رکن پنجاب اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ایک اور منحرف رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز خانیوال سے ن لیگ کے رکن اسمبلی فیصل نیازی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو جمع کرایا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلیل شرقپوری آج اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے اور اپنا استعفیٰ اسپیکر کو جمع کروائیں گے۔