بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دے رہا،جلیل شرقپوری

لاہور(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے ایک اور منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردیدکرتےہوئے کہاکہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دے رہا،پارٹی کی پالیسیوں پر اختلاف جمہوری حق ہے،

ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن جیتا اور ن لیگ کا حصہ ہوں،ذرائع نے دعویٰ کیاتھاکہ جلیل شرقپوری آج اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے اور اپنا استعفیٰ اسپیکر کو جمع کروائیں گے۔