پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی ۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی کٹ کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہین آفریدی کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ کٹ کو میٹرکس کا نام دیا گیا ہے۔
تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرز کے بجائے زیادہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ بورڈ کے پاس پیسہ ان کرکٹرز کے خون پسینے کی کمائی ہے اور سب سے زیادہ ان کا حق ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ 2009 کی طرح قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی لے کر آئے گی۔ میری دعا ہےکہ یہ کٹ مبارک ثابت ہو۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی۔ جبکہ محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے امریکا جائیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کِٹ کی رونمائی، محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے امریکا جائیں گے








