بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر جج ناصر جاوید رانا ںے سماعت کی۔
آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے خواجہ منظور بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔
وکیل فاروق ایچ نائک نے آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی اور مؤقف دیا کہ قانون کے مطابق آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔
صدر مملکت کے وکیل نے کہا کہ آصف علی زرداری جب تک صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیس آگے نہیں چل سکتا۔
بعدازاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس آگے نہیں چل سکتا جب تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہیں۔