بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار ،وجہ کیابنی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا تاہم پی ٹی آئی رہنما نے اس کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے، سابق وزیراعظم عمران خان کو لسٹ دی گئی، جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

اس حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج معمول کے مطابق 6 رہنماؤں کی ملاقات تھی میرا نام شامل نہیں تھا، میری عمران خان سے کل ملاقات طے ہوئی ہے، کل میں جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔