بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مروت نے وزیردفاع سے کیوں ملاقات کی؟حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں پی اے سی کی چیئرمین شپ پر جھگڑاہواہے،شیرافضل مروت نے مجھ سے پی اے سی کے معاملے پر ہی ملاقات کی تھی،حکومت کا استحقاق ہے کہ پی اے سی کے لئے اپوزیشن میں سے کسی کو نامزد کریں۔
نجی ٹی وی کوانٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاکہ نومئی کی زیادہ ترویڈیوز پی ٹی آئی نے خودفخریہ اندازمیں بنائیں،نومئی کو یہ سب کرنے والے فرشتے نہیں ان کے اپنے ورکرزتھے،کورکمانڈرہاوس کے باہر کے مسیج پی ٹی آئی ورکروں تھے،تردیدکرنی ہے تو کہہ دیں آوازیں بھی کسی اور کی ہیں،پی ٹی آئی والے یاتوکہہ دیں کہ آواز بھی ڈب کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نومئی کو سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا، وہ لوگ کون تھے جنہوں نے کورکمانڈرہاوس کے باہر لوگوں کو جمع کیا۔انہوں نے کہاکہ روف حسن صاف صاف تردیدنہ کریں،اپنی ساکھ کابھی خیال رکھیں، انٹرویودینے والے پی ٹی آئی رہنماوں میں کسی نے بھی انٹرویوکی تردیدنہیں کی،علی زیدی،عثمان ڈاراور دیگرسب تردیدکریں کہ انٹرویوجبراً لئے گئے ،یہ لوگ ہجوم ہیں سیاسی پارٹی نہیں انہوں نے کہاکہ ہم بھی جیل گئے تھے لیکن جیل جانے اور باہرآنے پر ایک ہی موقف رکھا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ علیمہ خان جوبات کررہی ہیں ان کے بھائی اس پر آنے کو تیارنہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں پی اے سی کی چیئرمین شپ پر جھگڑاہواہے،شیرافضل مروت نے مجھ سے پی اے سی کے معاملے پر ہی ملاقات کی تھی،حکومت کا استحقاق ہے کہ پی اے سی کے لئے اپوزیشن میں سے کسی کو نامزد کریںیہ پی اے سی کے لئے دو تین نام دے دیں ہم سلیکٹ کرلیں گے۔